لاہور(صدف نعیم سے)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی چینل ۵ سے خصوصی گفتگو ۔انہوں نے کہا کہ ان خصوصی بچوں کی زبان نہیں مگر یہ بچے پینٹنگ سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ان بچوں کی تیار کی ہوئی پینٹنگزبہت پیاری ہیں ان کی زبان نہیں مگر یہ بچے تصویریں بنا کراپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ماں باپ کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی اس بیماری کو قبول کریں تاکہ یہ بچے اس قابل بن سکیں کہ کل کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں میری ایسے بچوں کے لئے دعا ہے کہ ہمیں ایسی کاوش کو آگے بڑھانا چاہئے کیونکہ ان بچوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا صحتمند بچوں کو ہے۔اللہ ہمیں اس کام میں کامیاب کرے ۔عمران خان نیازی جب کنٹینر سے گرے تو میاں نوازشریف تمام مصروفیات چھوڑ کر تیمارداری کے لئے گئے سب کو یہ بات سوچنی چاہئے
