لاہور (ویب ڈیسک ) گوادر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی 34 فیٹ لمبی وہیل کو ماہرین کے جائزے سے قبل ہی دفنا دیا گیا۔باخبر ذرائع نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’شاید وہیل کو دفنانے میں جلد بازی اسلیے دکھائی گئی کہ اس کے جسم سے تعفن اٹھ رہا تھا اور قریب ہی سیکیورٹی چیک پوسٹ موجود تھی۔تاہم وہیل کے بارے میں متضاد دعوے سامنے ا?ئے، عالمی ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات (پاکستان) کا کہنا تھا کہ یہ بلیو وہیل کا بچہ تھا جبکہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منسلک ایک سمندری حیات کے ماہر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بروڈی وہیل تھی۔رپورٹس کے مطابق وہیل کی ساحل پر ا?جانے کی اطلاع ملنے کے بعد بھی محکمہ فشریز کے کسی عہدیدار نے مذکورہ مقام کا دورہ نہیں کیا اور صرف تصاویر کی مدد سے وہیل کا جائزہ لیا گیا جو بظاہر سیکیورٹی اہلکاروں نے کھینچی تھیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے صدر محمد معظم خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہیل کی موت کے بارے میں مختلف اندازے موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ وہیل مچھلی پکڑنے کے جال میں پھنس کر ہلاک ہوئی کیوں کہ اس کے کسی جہاز سے ٹکرانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے مچھلی کو دفن کیے گئے مقام کی کھدائی کر کے اس کے گوشت کے نممونے اکٹھے کیے ہیں جنہیں ڈی این اے تجزیے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کو بھیجا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں نے اس کے پیٹ سے عنبر اسود (ایک قسم کا چربیلا مادہ) حاصل کرنے کی کوشش کی جس سے وہیل کے مردہ جسم کو نقصان پہنچا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے کیوں کہ عنبر اسود صرف سپرم وہیل کی ا?نت میں پایا جاتا ہے۔معظم خان نے مزید بتایا کہ 2014 میں بھی اسی نسل کی ایک وہیل کراچی سے 39 کلومیٹر دور کھڈی کریک کے مقام پر بہہ کر ا?گئی تھی۔