تازہ تر ین

ٹیسٹ رینکنگ …. پاکستان کا بد ترین نمبر

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم2درجے تنزلی کے بعد 4 پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ انگلینڈ دوسری ،آسٹریلیا تیسری ،جنوبی افریقہ پانچویںاور نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموںمیں بھارتی ٹیم 115پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے ،انگلینڈ 105پوائنٹس کیساتھ دوسرے،آسٹریلیا 105پوائنٹس کیساتھ تیسرے ،پاکستان 102پوائنٹس کیساتھ چوتھے،جنوبی افریقہ 102پوائنٹس کیساتھ پانچویں،نیوزی لینڈ 96پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain