تازہ تر ین

دبئی فٹنس ایکسپو …. پاکستانی تن ساز کا نیا کارنامہ

دبئی(نیوزایجنسیاں) متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بین الاقوامی فٹنس ایکسپو میں پاکستانی باڈی بلڈر شیخ صدیق نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔دبئی میں جاری فٹنس ایکسپو میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تن ساز فٹنس اور باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں،ایونٹ میں ہونے والے باڈی بلڈنگ کے 70 کلو گرام کلاس کے مقابلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق مسٹر جونیئر اسلام آباد شیخ صدیق نے تمام شرکاءکو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔شیخ صدیق جب اپنا میڈل وصول کرنے اسٹیج پر آئے تو اس موقع پر انہوں نے سبز ہلالی پرچم لہرایا جس پر ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ صدیق کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور والدین کی دعاو¿ں کے نتیجے میں ان کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ دنیا بھر سے آئے شرکا میں ممتاز رہے اور انہیں پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع ملا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain