لاہور (ویب ڈیسک) نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے الزامات” کھسیانی بلی کھمبا نوچے “ کے مترادف ہیں، نیب لاہور کی ڈگری کی ایچ ای سی سے پہلے ہی تصدیق کروائی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جار ی اعلامیہ میں کہاہے کہ گیاہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ڈی جی نیب پر لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہیں ، حمزہ شہباز کے الزامات” کھسیانی بلی کھمبا نوچے “ کے مترادف ہیں،ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی ایچ ای سی سے پہلے ہی تصدیق کروائی جاچکی ہے۔اعلامیے کے مطابق نیب چادر اور چار دیواری کا احترام کرتاہے ، حمزشہباز نیب پر بے بنیاد الزامات کی بجائے اپنے خلاف تحقیقات کا جواب دیں،ڈی جی نیب نے اپنی ڈگری سے متعلق حمزہ شہباز سے کبھی کوئی بات نہیں کی ، ڈگری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جاچکی ہے ، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو قانون کے مطابق کام کرتاہے ، نیب پر حکومت کے دباﺅکے الزام کو بھی مسترد کرتے ہی،نیب کو حمزہ شہباز اور ان کی فیملی سے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، شریف فیملی کی خواتین کو بلانے کا مقصد اسٹیٹ بینک کی شکایات پر تحقیقات کرنا ہے۔