لندن(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی وطن واپسی بھی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشرو ط ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اسی مہینے کے آخر میں بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں تاہم اس موقع پر شہبازشریف کی قومی اسمبلی میں موجودگی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ۔ شہبازشریف کی وطن واپسی سے متعلق نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ہبازشریف کا 16 مئی کو لندن میں طبی معائنہ ہو گا ، وہ ذاتی معالج کو چیک کروائیں گے تاہم اگر ڈاکٹروں نے اجازت دی تو شہبازشریف 20 مئی سے پہلے وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے لندن جانے کے بعد پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ رانا تنویر یہ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے مخالفت کی گئی اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہبازشریف نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔