تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کویادگار شکست دینے کے بعدپاکستان کی پوانٹس ٹیبل پر پوزیشن

برمنگھم(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے خلاف اس اہم میچ کو جیت کر پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی کے اپنے امکانات روشن کرلیے ہیں۔میچ میں فتح کے نتیجے میں پاکستان کو دو پوائنٹس ملے ہیں اور اب ان کی تعداد سات ہوگئی ہے۔پاکستان کا اب سامنا 29 جون کو افغانستان سے ہوگا اور پانچ جولائی کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد سات میچز کھیلنے کے بعد 12 ہے۔پاکستان سے شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم کی تیسری پوزیشن ہے۔اسی طرح ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم انگلینڈ کی چوتھی جبکہ بنگلہ دیش کی پانچویں پوزیشن ہے۔پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا کی ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے۔جنوبی افریقہ نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain