تازہ تر ین

طاہر القادری کی اچانک آمد, حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

لاہور(آئی اےن پی) عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری اڑھائی ماہ کے بیرون ملک دورے کے بعد آج (منگل) لاہور پہنچیں گے‘کارکنوں کو استقبال کےلئے ہدایات جاری کردےں گئےں ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری کے لاہورمیں استقبال کے لیے پارٹی کی جانب سے کارکنوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ کارکنوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ قائد کے رہنما کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں۔ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کو جلوس کی صورت میں ماڈل ٹاون انکی رہائشگاہ پر لایا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری 12 دسمبر کو مال روڈ پر سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain