ملتان (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی عطاءالرحمان دبئی فرارہوگئے، عطاءالرحمان پرطالبہ سے11ماہ زیادتی اورویڈیو بنانے کا الزام ہے، پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروا کے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عطاءالرحمان پر21 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں معلوم ہوا ہے کہ کیس میں ملوث ایم پی اے حاجی عطاءالرحمان دبئی فرار ہوگیا ہے۔عطاءالرحمان پرطالبہ سے11 مہینے زیادتی اورویڈیو بنانے کا الزام ہے۔ سی پی اوملتان زبیردریشک کا کہنا ہے کہ پولیس نے عطاءالرحمان کے خلاف تھانہ بی زیڈ یومیں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک ہفتے غائب رہنے کے بعد لاہورسے بازیاب کروائی گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ لڑکی کی بازیابی کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ لڑکی کوبیان کے لیے جلد عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ اسی طرح ایک واقعہ سامنے آیا ہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں اکیڈمی میں میٹرک کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزم ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا ،سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر آٹھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا ،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ شاہ میر کے رہائشی محنت کش ندیم احمد کی بیٹی (ن) بی بی میٹر ک کی ٹیوشن پڑھنے محلے میں واقع وقاص نامی شخص کی اکیڈمی جارہی تھی جہاں موقع ملنے پر وقاص نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران ویڈیو اور تصاویر بنا لیں جنہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر ملزم آٹھ ماہ تک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ لڑکی کے والدین کو معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔این این آئی کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی عطاءالرحمان دبئی فرارہوگئے
