Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انڈین ہائی کمشنر اجے بساریہ ملک بدر ،بھارت کے ترلے منتیں

    By Daily Khabrainاگست 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی میٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اجے بساریہ کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان نامزد ہائی کمشنر معین الحق کو نئی دہلی نہیں بجھوائے گا۔ پاک، بھارت دو طرفہ تجارت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجے بساریہ پاکستان میں ایک سال 7 ماہ 25 دن تعینات رہے۔ بھارتی دفترخارجہ نے پاکستان سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی ہے اور کہا فیصلے پر نظرثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان کے سخت ردعمل پر بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے، پاکستان کی جانب سے بھارت سے تعلقات محدودکرنے کے فیصلے پر بھارتی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پربھارت سے تعلقات محدودکرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے گزشتہ روزلئے جانے والے فیصلے پر افسوس ہے، پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی اور کمیونیکشن چینلز بحال رہیں۔ بھارت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کی بے دخلی کے فیصلے پر پاکستان سے نظرثانی کی درخواست کر دی۔ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے دوطرفہ تجارت کے خاتمے اور بھارتی ہائی کمشنر کی واپسی پر بھارتی دفتر خارجہ نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام دنیا کے سامنے ایک پریشان کن تصویر پیش کرنے کی کوشش تھی۔بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستان کے فیصلے کو تنگ نظر اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد دو ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی ایک خوفناک تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے پیش کی جانے والی توجیحات زمینی حقائق پر پورا نہیں اترتیں۔بھارتی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان پر زور دے گا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سفارتی رابطوں کےلئے معمول کے چینلوں کو برقرار رکھے۔ بھارت کے دفتر خارجہ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو مکمل طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتی آئین ہمیشہ سب سے بالاتر تھا، ہے اور رہے گا۔بھارتی دفتر خارجہ نے اپنی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کیے گئے فیصلے پر انوکھی منطق پیش کی اور کہا کہ حکومت کا فیصلہ جموں و کشمیر میں ترقی کے مواقع بڑھانے کا عزم ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.