Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے گرلز اسکول پر مہلک حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا: ٹرمپ
    • جنگ بندی کے بعد سے 1,005 فلسطینی شہید ہوئے: غزہ وزارت صحت
    • امریکا نے ایران میں نظام بدل دیا، ٹرمپ
    • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
    • 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنا سونم کپور کو مہنگا پڑگیا

    By Daily Khabrainاگست 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وادی کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کی بات پر جہاں اداکارہ ہما قریشی کو بھارتیوں نے پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا۔اب وہیں بھارتیوں نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے والی اداکارہ سونم کپور کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے پاکستان کی حامی قرار دیا ہے۔سونم کپور نے 3 روز قبل ہی بی بی سی ایشین کو دیے گئے انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی کشمیر مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہیں تو بہتر ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے بتایا تھا کہ جیسے ہی انہیں کشمیر مسئلے پر درست معلومات موصول ہوگی اور وہ معاملے کو سمجھ جائیں گی تو اس پر ضرور اپنی رائے دیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر سے تشویش ناک خبریں سامنے آ رہی ہیں اور انہیں یہ سب سن کر دکھ ہو رہا ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بہت ہی اچھی جگہ ہے اور ایسی جگہ کو پر امن رکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا خیال تھا کہ کشمیر میں امن برقرار رکھا جا سکتا ہے، تاہم انہیں یہ علم نہیں کہ وہاں کیسے امن برقرار رکھا جا سکتا ہے، لیکن یہ سب ناممکن نہیں۔سونم کپور نے واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ محب وطن ہیں، تاہم وہ ابھی کشمیر مسئلے پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں اور ان کا خیال ہے کہ ابھی خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کا آدھا خاندان سندھی اور آدھا خاندان پشاور سے ہے۔سونم کپور کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے اور اپنے خاندان کا تعلق پاکستان سے بتائے جانے کے بعد بھارتیوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں پاکستان کی حامی قرار دیا۔کئی صارفین نے اداکارہ کو آن لائن تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کی سپورٹ کرتی رہی ہیں۔بھارتی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی گئی گزری ہیں، کم سے کم راکھی ساونت دیش کے خلاف تو کچھ نہیں بولتیں۔لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بھارتیوں کو صبر کرنے اور معاملے کو سمجھنے کی تجویز دی۔سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور کسی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے اپنا ہی کردار متاثر ہوتا ہے۔سونم کپور نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ان کے الفاظ ہی ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

    الوداع چیمپئن زورو! ایہدِ وفا کا محبوب اسٹار کتا 9 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگیا

    مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.