پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخواکے ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں محفوظ رہے،حملہ آورفرارہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اہلکار بچ گئے جبکہ حملہ آو ر فرار ہوگئے۔ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کے مطابق پولیس ٹیم پولیو ڈیوٹی پر مامور تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
