اسلام آباد (آئی این پی )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف بلڈنگ کنٹرول (سائوتھ) کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی(ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم اسلام آباد کی عمارت تعمیراتی نقشوں کی منظوری حاصل کیے بغیر تعمیر کرنے پر باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
