تازہ تر ین

نواز شریف کی شیخوپورہ میں قیمتی ترین اراضی نکل آئی ،نیب کی تحقیقات شروع

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکلنے کا انکشاف ہوا ہے ،مشترکہ تفتیشی ٹیم نواز شریف کیخلاف تحقیقات کررہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطا بق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی نکلنے کا انکشاف ہواہے۔ یہ اراضی شیخو پورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے منڈیالی میں واقع ہے۔ نواز شریف کے نام نکلنے والی یہ اراضی 14کنال اور پانچ مرلے ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم نواز شریف کی اراضی کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain