تازہ تر ین

اسلام آباد مارچ فضل الرحمن کا ذاتی فیصلہ ، شرکت نہیں کرینگے : بلاول بھٹو

اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے اسلام آباد لاک ڈان میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت گرانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈان کا اعلان کررکھا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بھی اس دھرنے میں شریک ہوں۔ لیکن اب پیپلزپارٹی نے اسلام آباد لاک ڈان میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی پہلے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی۔بلاول کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں ہوں گے اور میں پورے پاکستان کا دورہ کروں گا، دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہوگاکہ کٹھ پتلی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتے۔پی پی چیئرمین نے وزیراعظم کی کراچی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور متحدہ قومی مومنٹ سندھ کو توڑنے اور کراچی کو الگ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں جس کی اجازت نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ 19 اگست کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد میں ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کمر کے درد اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی دورے کے باعث اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ جمعیت علما اسلام (ف) نے اکتوبر میںآزادی مارچ کے حوالے سے درباروں اورخانقاو¿ں کے سجادنشینوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔درگاہ کوٹ مٹھن شریف پیر معین الدین محبوب کوریجہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کردیا ہے جمعیت علما اسلام (ف) کی رابطہ اور دیگر کمیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے ۔جمعیت علما اسلام (ف) کی علما و مشائخ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین پیر خواجہ مدثر تونسوی نے سجادہ نشین درگاہ کوٹ مٹھن شریف پیر معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات کی۔ جمعیت علما اسلام(ف) کے زیر اہتمام اکتوبر میں آزادی مارچ میں شرکت کے لئے تاجروں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں پارٹی کی تاجر و عوامی رابطہ کمیٹی کے چیرمین حاجی غلام علی نے منظور آفریدی اور بلال احمد میر کے ہمراہ لاہور کی تاجر برادری سے ملاقاتیں کی ہیں ۔جے یو آئی کے وفد نے صدر انجمن تاجران خالد پرویز بٹ، کار ڈیلر ایسوسی اشن کے صدر سلیم بٹ سے ملاقاتیں کیں ۔ اسی طرح پینوراما سینیٹر سمیت دیگر مارکیٹوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں وفد نے تاجر برادری کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain