لا ہو ر (ویب ڈیسک)ڈینگی مچھر سے پورا ملک متاثر ہورہا ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 300، خیبرپختونخوا سے 151 راولپنڈی سے 131 اور اسلام آباد سے 173نئے کیسز سامنے آگئے۔جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال میں بھی ڈینگی کا مرض پھیل گیا۔ چند روز کے اندر 65 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 327 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروے کی ہنگامی سرویلنس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چھوٹے سے مچھر نے ملک بھر میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔اولپنڈی میں 121 اور اسلام آباد میں 173 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جھنگ اور لاہور سے چار، فیصل آباد سے تین، ملتان، گوجرانوالہ، لیہ ، بہاولپور ، گجرات اور وہاڑی سے دو دو جبکہ قصور، خانیوال، منڈی بہاو الدین، نارروال اور شیخوپورہ سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔پنجاب بھر میں رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 12 تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت کردی ہے۔