کراچی (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی زیر صدارت جاری ہے۔سماعت کے موقع پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔جج نے نیب کے تفتیشی افسر سردار مظفر سے کہا کہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور آپ اب پہنچے ہیں؟ آپ صبح پہلے رپورٹ کیا کریں، یہ نہیں ہو گا کہ سب یہاں آپ کا انتظار کرتے رہیں۔تفتیشی افسر نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب نے بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کیا ہے، بیرون ملک موجود دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ یونس کوڈواوی اور اعظم وزیر کے ریڈ وارنٹ کی درخواست وزارت داخلہ کو دی تھی، ضمنی ریفرنس پر چیئرمین نیب کی منظوری ہونا باقی ہے، آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس بھی دائر کر دیں گے۔احتساب عدالت پیشی کے موقع پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں طویل مشاورت بھی ہوئی۔احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مولانا کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی کامیابی سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا انشااللہ، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔