تازہ تر ین

پشاور ، مالاکنڈ، چارسدہ، مردان، وزیرستان، دیر، راولپنڈی، اسلام آباد میں پھر زلزلہ

پشا ور (ویب ڈیسک)زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہِ ہندو کش افغانستان تھا جبکہ اس کی گہرائی 157 کلو میٹر تھی۔صبح 6 بج کر 11 منٹ پر آنے والا زلزلہ پشاور ، مالاکنڈ، چارسدہ، مردان، وزیرستان، دیر،چترال، نوشہرہ، مانسہرہ، ہزارہ ڈویڑن، بٹ گرام کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح آنے والے اس زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ قرآنی آیات پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں3.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب اور آزاد کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ ا?یا تھا جس نے جہلم اور آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کو سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔اس زلزلے میں 38 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے شمالی علاقہ جات میں کچھ دن کے وقفے سے زلزلے ا?نے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔مذکورہ زلزلے کے باعث جاتلاں میں مختلف مقامات پر سڑکیں دھنسنے کے ساتھ متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain