تازہ تر ین

جشن عید میلاد، فیصل آباد اور چنیوٹ میں 63 من وزنی، قصور میں 1063 پونڈ کا کیک تیار

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبیﷺ پر عاشقان رسول کا جذبہ دیدنی ہے، فیصل آباد اور چنیوٹ میں 63 من وزنی کیک کاٹا گیا، قصور میں 1063 پونڈ کا کیک تیار کیا گیا، منڈی بہائ الدین میں بھی عید میلاد کے مرکزی جلوس کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا۔ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی ?پر جذبہ عروج پر، فیصل آباد کے علاقے محبوب آباد میں 63 من وزنی سترہ منزلہ میلاد کیک تیار کیا گیا۔سترہ منزلہ کیک کی تیاری میں 2 من کریم، 200 کلو گرام مکھن، 4 ہزار سے زائد انڈے، 200 کلو چینی، 200 کلو میدہ، 2 من پستہ، بادام اور کھجور استعمال ہوتی ہے۔ فیصل آباد میں کیک کی تیاری کی یہ روایت اٹھارہ سال سے چلی آرہی ہے۔چنیوٹ میں جشن عید میلا دالنبیﷺکے سلسلے میں 63 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک کو 150 کاریگروں نے 7 دن میں تیار کیا، اس کی تیاری میں 29ہزار انڈے، 5 من چینی، 5 من روح افزا، 3 من دیسی گھی، 3 من چاکلیٹ اور 3 من دودھ کا استعمال ہوا۔قصور میں بھی مقامی تنظیم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں 1063 پونڈ کا کیک کاٹا گیا جسے بعد ازاں غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔منڈی بہاو¿الدین میں عید میلاد کے مرکزی جلوس کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا جو 125 من خالص دوددھ میں سندھڑی آم سے تیار کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain