تازہ تر ین

صوبوں میں گڈ گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں ،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی‘ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں توہین قرآن کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام خالف کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنےکے واقعے کی شدید مذمت کی اور وزارت خارجہ کو اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ ناروے واقعے پر اوآئی سی کو ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے خط بھی لکھے گی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ناروے واقعہ اسلامو فوبیا کی ایک تازہ مثال ہے لیکن اسلام مخالف کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی، اس حوالے سے بابر اعوان کو اہم ٹاسک بھی دیا گیا۔ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ اور حکومتی بیانیے کو موثر بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔مشیر خزانہ نے کور کمیٹی کو بتایا کہ منہگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اشیائے خورو نوش کی قیمتیں جلد کنٹرول میں آجائیں۔ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر بابر اعوان کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے اپوزیشن کے پروپیگنڈا کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت کردی، بابر اعوان فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے پیر کی شام پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کیلئے13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی میں معاون خصوسی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وفاقی وزیر تعلیم، وزیر اقتصادی امور، آئی ٹی بورڈ کے سربراہ شامل ہوں گے، خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت منصوبوں میں معاونت کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹرٹیجی پلاننگ اور مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا ہے، کمیٹی نوجوانوں کیلئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain