تازہ تر ین

دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کی تدفین کر دی گئی

 کراچی (ویب ڈیسک)طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراونڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں جید علمائے کرام، سابق قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے بیان بھی کیا جس میں انہوں نے دنیا و آخرت کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، گراونڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جب کہ گراونڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سرچ کیا گیا۔ جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میںکر دی گی۔

اس سے قبل….

کراچی (ویب ڈیسک)جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ان کی نماز جنازہ مولاناطارق جمیل نے پڑھائی۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ڈیفنس کے اے کے ڈی گراو¿نڈ میں دوپہرڈھائی بجے جنید جمشید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں ایسا معلوم ہورہا تھاکہ جیسے پورا شہر امڈ آیا ہو۔نماز جنازہ میں اہم سیاسی رہنماوں سمیت کھلاڑی محمد حفیظ،محمد یوسف،انضمام الحق،سعید انور، اداکارہ سعود ،عدنان صدیقی سمیت کئی افراد شامل تھے۔نماز جنازہ کے بعد ہزاروں لوگ جنازے کو کندھا دینے کےلیے آگے بڑھے اور کندھا دیا۔ جنازے کے بعد جنید کی میت کوتدفین کےلیے ایمبولنس کے ذریعے دارالعلوم کورنگی لےجایا گیا۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain