تازہ تر ین

ن لیگ کیخلاف الیکشن نہیں لڑ سکتے …. اہم رہنما کا انکشاف

فیصل آباد (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اگر پارٹی ٹکٹ ہمارے مخالفین کو جاری ہو جاتا تو ہم کبھی میئر شپ کا الیکشن نہ لڑتے ۔ایک سال کے دوران کئی بار 111چیئر مینوں کی اکثریت شو کر چکے ہیں جو مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد اب 126ہو چکی ہے ۔22دسمبر کو انشاءاللہ تعالیٰ 150سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط آباد میں چیئر مین میاں سجاد کے ڈیرے پر چیئر مینوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ارکان اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری،ملک نواز ،حاجی خالد سعید،مولا نا الیاس چنیوٹی،حاجی الیاس انصاری،سٹی میئر کے امیدوار ملک رزاق،ڈپٹی میئر ز کے امیدوار شیخ محمد یوسف،چوہدری غفور،امین بٹ ،چیئر مین رانا ایوب منج،رانا وحید منج،باﺅ جٹ،سٹی سیکر ٹری اطلاعات ن لیگ میاں محمد اجمل ،ممبر لیبر سیٹ غلام بھیک اعوان،ممبر ٹیکنو کریٹ کاشف گجر اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ان کی میٹنگز میں چیئر مینوں کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے جو ان کی کمایبی کی واضح دلیل ہے جبکہ ان کے مخالفین چار گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں اور چیئر مین ان کو گھروں میں نہیں ملتے۔انہوں نے کہا کہ نشان کوئی بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا 22دسمبر کو جیت انشا ءاللہ تعالیٰ عوام کے پینل ملک رزاق کی ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain