لاہور (نیٹ نیوز) کویت نے عالمی تعاون کی تنظیم (او آئی سی )سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جاری مسلم مخالف جذبات سے نمٹنے کےلئے بھارت میں مداخلت کرے۔کویت کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے او آئی سی سے بھارتی مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ضروری اور فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے وزیر عبداللہ الشوریکا نے ٹویٹ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنے ہم مذہب پرستوں کے ظلم و ستم کےخلاف بات کریں۔انہوں نے کہا کہ کیا بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور انسانیت سوز جرائم کرنے والوں نے انتہا پسند ہندوںنے یہ سوچا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان انکے ان جرائم پر خاموش رہیں گے اور انکے خلاف کوئی سیاسی ، قانونی اور معاشی اقدام نہیں کریں گے۔دوسری جانب ممتاز کویتی وکیل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ڈائریکٹر میجبل الشاریکا نے ہندوستانی مسلمانوں کے معاملے کو رضاکارانہ طور پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف تشدد کے ثبوتوں کو دستاویز کرنے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے ٹویٹر پر بھارتی مسلمان خاندان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوں کو عرب دنیا میں کھانا کھلایا جاتا ہے، پہننے کو کپڑے اور رہنے کو جگہ دی جاتی ہے جبکہ بھارت میں مسلمانو ں کو دین اسلام چھوڑنے کےلئے مجبور کرنے پر بھوکارکھا جارہا ہے۔ میں اس بہادر مسلم کنبہ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ حقیر ہندوتونظریہ کےخلاف ڈٹے ہوئے ہیںاور اپنے دین پر قائم ہیں۔
بریکنگ نیوز
- گرمی کی شدید ترین لہر میں جہاں زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہاں چرند پرند بھی پانی اور سائے کیلئے کسی ٹھنڈی جگہ میں پناہ لئے ہوتے ہیں
- یونیسکو فورم میں ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان کے ثقافتی ورثے پر زور
- برطانوی وزیرِ دفاع کا فوجی اخراجات پر وزیرِاعظم سے اختلاف، استعفیٰ دے دیا
- کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
- چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
- چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
- زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
- پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
- ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
- کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
- عہدہ ختم تو اہمیت ختم
- گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
- جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
- حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
- امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش
- بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی
- ICC ویمنز چیمپئینز ٹرافی، کرکٹ آسٹریلیا کو ویمن شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا
- کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں