نیویارک: (ویب ڈیسک) باسکٹ بال لیجنڈ امریکا کے مائیکل جارڈن کے ابتدائی سیزن میں پہنے جوتے ریکارڈ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہو گئے ہیں۔1985ء میں مائیکل کے لیے ڈیزائن کئے گئے ائیر جارڈن نامی شوز کی نیلامی اس کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی۔ باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے جوتے معروف کمپنی نے ائیر جارڈن کے نام سے 1985ء میں ڈیزائن کیے تھے۔ایک جوتے کا سائز 13 اور دوسرے کا 13.5 پانچ ہے۔ منتظمین کو توقع تھی کہ آن لائن نیلامی میں مائیکل کے استعمال شدہ اور آٹوگراف والے یہ شوز ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوں گے۔تاہم ان کی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز لگی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے اسی کمپنی کے 1972ءمیں بنائے مون شو نامی جوتے 4 لاکھ 37 ہزار پانچ سو ڈالرز کے فروخت ہوئے تھے۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
