لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بلدیاتی ایکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دینے پر برہم، ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگی امیدواروں کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔