تازہ تر ین

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل کی منظوری کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں آگئے

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل کی منظوری کے لیے وزیراعظم  عمران خان خود میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل کی منظوری کے لیے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   وزیراعظم سینیٹرز سے  ایف ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر مشاورت کریں گے ۔سینیٹرز کی مشاورت سے  بل پاس کرانے کا حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ   حکومتی جماعت اور اتحادی ارکان سینیٹ ملاقات میں تجاویز بھی پیش کریں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم سینیٹرز کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق ضروری  ہدایت بھی دیں گے اور  سینیٹرز سے ملاقات میں پارلیمانی امور پر بات چیت کریں گےاور ان کے مسائل سنیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain