تازہ تر ین

پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف تین میچز کی سیریز سے کرے گی۔

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز 30 اکتوبر سے تین نومبر  تک ملتان میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے  کے لیے راولپنڈی کا رخ کریں گی،  جہاں وہ 7، 8 اور 10 نومبر کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain