تازہ تر ین

ڈیوٹی بچانے کا انوکھا طریقہ ،27ہزار ڈالر والی MGگاڑی 11ہزار ڈالر میں درآمد ،پشاور زلمی اور ہائیر کے مالک جاوید آفریدی کا فراڈ

لاہور (خبریں، چینل ۵ ویب ڈیسک) چین سے پاکستان لائی گئی کاروں میں انڈر انوئسنگ میگا سیکنڈل انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایم جی کیپٹل نامی کمیٹی کیخلاف درآمد شدہ کاروں میں 1 ارب روپے سے زائد کی ہیرا پھیری کی تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر ے شنگھائی چائنہ سے متعلق بھی انکوائری شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ چین سے کاریں امپورٹ کرے والی ایم جی کیپٹل پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے سربراہ جاویدآفریدی کی ملکیت ہے۔ اس کمپنی نے ایم جی ایچ ایس ماڈل کے ایک کار کی قیمت 11 ہزار 632 ڈالر ظاہر میں فروخت ہورہی ہے۔ انڈر انوئسنگ سکینڈل پر وزارتوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا۔ ایف بی آر کو درآمد کی گئی 400 کاروں کی انڈر انوئسنگ کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کمپنی نے 400 کاروں پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی۔ جس پر چین سے کاروں کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس چوری کی انکوائری ہورہی ہے۔ ایم جی کیپٹل پر خورد برد کا الزام سامنے آنے پر معروف بزنس مین جاوید آفریدی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا مداوا کرنے اور ان کو آسان قیمتوں پر نہایت اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں ایک نئے کردارنے قدم رکھا ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ آٹو مارکیٹ کے اس خوبصورت انقلاب کا مقابلہ کرنے کی بجائے مخالفین نے افواہوں اور اخلاق سے گری ہوئی الزامات کا سہارا لینا مناسب سمجھا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ریونیو اور مقامی صنعت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈر انوئسنگ کی وجہ گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بھی خریداروں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain