مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو آگے گھڑا ہے پیچھے کھائی ہے جبکہ ان کے اراکین نے اگر ان چوروں کا ساتھ دیا تو عوام ان کا محاصرہ کرے گی۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، 83 کے 83 ارکان نے نواز شریف کے بیانیے پر لبیک کہا، پاکستان نے بہت کڑا وقت بھی دیکھا ہے لیکن تمام ارکان نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔’
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے تو مسلم لیگ (ن) ٹوٹ جائے گی، ان کا خیال تھا کہ انہیں جیلوں میں پھینک کر مسلم لیگ کو توڑ دیں گے، ظلم و انتقام، جبر، دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہے وہ 73 سال میں نہیں دیکھی، اس سب کے باوجود مسلم لیگ (ن) نہیں ٹوٹی۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘کہتے تھے نواز شریف کی نااہلی کا بوجھ بہت بھاری ہے کون اٹھائے گا، نواز شریف کی نااہلی کا بوجھ کارکنوں نے اٹھایا، آج اس کا ڈنکا پورے پاکستان میں بج رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں، باقی سب بیانیے آپ موت مرگئے اور ایک بیانیہ سر چڑھ کر بولا کہ ووٹ کوعزت دو۔’
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر طاقت کے ایوان ہلا کر رکھ دیے، نواز شریف نے جیل جانا بھی برداشت کیا، اپنی والدہ کی موت کو بھی برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دیکھا (ن) لیگ کے ووٹر باہر نکلے، کسی بھول اور غلط فہمی میں مت رہنا، (ن) لیگ کا ووٹر ووٹ کے دن نکلتا ہے، نوشہرہ کےعوام کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنے مخالف کو اس کے گھر میں گھس کر مارا