تازہ تر ین

کریسی تیگن نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

امریکی ماڈل کریسی تیگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سوشل میڈیا سائٹ اب ان کی زندگی میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کرتی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق کریسی تیگن نے اپنے ایک کروڑ 37 لاکھ فالوورز کے لیے کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ’10 سال سے آپ لوگ میری دنیا رہے ہیں لیکن اب الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے’۔

کریسی تیگن نے لکھا کہ یہ اب میرے لیے مثبت انداز میں کام نہیں کرتا بلکہ منفی انداز میں کام کرتا ہے اور میرے خیال میں اس حوالے سے کچھ کرنے کا اب یہ صحیح وقت ہے۔

امریکی ماڈل کا اکاؤنٹ ان کے شوہر جان لیجنڈ اور ان کے بچوں سے متعلق ملی جلی مزاحیہ پوسٹ، مختلف موضوعات سے متعلق مزاحیہ مشاہدات اور ان لوگوں پر شدید تنقید، جن سے وہ اختلاف رکھتی تھیں یا جو ان پر تنقید کرتے تھے، سے متعلق مختلف پوسٹس کا مجموعہ تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain