Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ڈی ایم سربراہ کی بڑی کارروائی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے استعفے منظور

    By Daily Khabrainاپریل 28, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پی ڈی ایم کی بڑی کارروائی، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور اے این پی سے ہاتھ کر گئے، آخری پریس کانفرنس میں موقع دینے کے اعلان کے بعد استعفے منظور بھی کر لیے۔

    مولانا فضل الرحمان نے اب پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے قبل اے این پی کے میاں افتخار اس عہدے پر براجمان تھے۔

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ پیشکش کی تھی کہ پی ڈی ایم چھوڑنے والے غلطی تسلیم کر کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ گزشتہ دنوں میڈٰیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جس میں معاشی بہتری کیلئے فارمولا دیں گے۔ ملک میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو رہے ہیں۔ کچھ ساتھیوں نے غلط انداز میں پی ڈی ایم چھوڑنے کی بات کی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے، رمضان کے بعد میدان میں ہونگے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے نوٹس کے ردعمل میں پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    اپوزیشن اتحاد کی اہم جماعت (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلان سے متعلق کہا تھا کہ جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے، میری نظر میں اس کیلئے کوئی گنجائش نہیں، جو جماعت اتحاد میں نہیں رہنا چاہتی تو پھر ان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئر بخاری نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم توڑنے کی بنیاد مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے رکھی، نوٹس دینے والوں نے خود اصول توڑے۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے چارٹر پر پیپلز پارٹی تو کاربند ہے لیکن شاید شوکاز دینے والے نہیں، نااہل حکمرانوں کے خلاف ہر اتحاد بنانے کو تیار ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو توڑا گیا، اے این پی علیحدہ نہیں ہوئی تھی، نجانے انہیں کس بات کی جلدی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع

      14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی

      لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.