وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ آنے والی نسل کے لیے کلین اینڈ گرین پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سوات، مٹہ میں بجنر پہاڑیاں سبزے میں تبدیل ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مٹہ، سوات کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر جاری کردی ہے۔

