Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
    • انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا
    • حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
    • چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
    • ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
    • وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
    • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
    • کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
    • ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
    • جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
    • گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
    • پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
    • پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
    • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
    • فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
    • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
    • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
    • فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
    • نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شاہینوں نے دل جیت لیے

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملک منظور احمد
    پاکستان بطور ملک گزشتہ کئی سالوں سے بہت سی مشکلات کا شکار رہا ہے،اور اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے،پاکستان نے گزشتہ 15سال کے دوران بد ترین دہشت گردی،کا سامنا کیا کبھی زلزلے اور سیلاب کی صورت میں بد ترین قدرتی آفات کا سامنا کیا اور کبھی توانا ئی کی شدید کمی اور 20,20گھنٹو ں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کیا۔اور باقی تمام شعبوں کی طرح پاکستان کی کرکٹ بھی اس عرصہ کے دوران شدید مشکلا ت کا شکار رہی ہے۔2009ء میں لاہور میں سر لنکا کی کرکٹ ٹیم کے اوپر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بین الا ا اقومی کرکٹ نے پاکستان سے رخ موڑ لیا اور کسی بھی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا،جس کے باعث ایک وقت میں تو ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان کرکٹ کہیں خدا نخواستہ اس صورتحال کے باعث کہیں ختم ہی نہ ہو جائے لیکن پاکستان کرٹ بورڈ نے اس عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات کو اپنا گھر بنایا،پاکستان کی کرکٹ جاری رہی اور اب پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کو شکست دی اور نہ صرف شکست دی بلکہ 10وکٹو ں سے شکست دے دی،جو کہ ٹی 20فارمیٹ میں بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔میچ سے قبل کسی کوبھی توقع نہیں تھی کہ پاکستان ٹیم بھارت کو اس بڑے میچ میں شکست دے سکتی ہے اور نہ صرف یہ کہ شکست دے سکتی ہے بلکہ اتنے بڑے مارجن سے شکست دے سکتی ہے۔پاکستانی ماہرین کرکٹ بھی بھارت کی ٹیم کا اس میچ میں پلڑا بھاری قرار دے رہے تھے اور بھارتی ماہرین اور میڈیا کی تو کیا ہی بات کی جائے ان کا غرور تو آسمان پر تھا وہ تو میچ میں بھارت کو میچ ہونے سے پہلے ہی فاتح قرار دے بیٹھے ہوئے تھے۔
    بھارتی سابق ٹیسٹ کرکٹر ہر بجن سنگھ نے تو حد ہی پار کر ڈالی اور پاکستان کو میچ کھیلنے کی بجائے بھارت کو وال اوور دینے کا مشورہ دے ڈالا،بھارتی کرکٹر کے اس بیان کا جواب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دیا اور بھرپور انداز میں دیا لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ شاہینوں نے یہ میچ جیت کر اور اتنے بڑے مارجن سے جیت کر بھارت کا غرور خاک میں ملا ڈالا ہے۔پاکستان نے میچ کی ابتدا سے لے کر اختتام تک بھارت کی ایک نہ چلنے دی اور بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بھارت کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔اور میچ میں پاکستان کے بولرز خصوصا ً شاہین شاہ آفریدی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے،شاہین شاہ نے ابتدائی اوورز میں بھارت کے دو کھلاڑی آوٹ کرکے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا جس کے باعث پاکستان کی فتح کا راستہ ہموار ہوا۔اور اس کے بعد دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ہی ہدف مکمل کر دیا۔کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد ایسی فاتح یقینا یاد گار ہے اور میچ کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والا جشن اس بات کا غماز ہے کہ یہ فتح پاکستان کے لیے کتنی اہم تھی،مقبوضہ کشمیر،بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا،اور تو بھارت کے اندر بھی کئی علاقوں میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا جس کے بعد بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر تشدد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔بھارتی شہروں میں ہاسٹلز کے اندر گھس گھس کر کشمیری طلبا ء پر تشدد کیا جا رہا ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو پاکستان سے شکست کی وجہ اور غدار قرار دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ان واقعات سے ہم بھارت معاشرے میں بڑھتی ہو ئی انتہا پسندی اور مسلمان دشمنی کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں۔
    پاکستان کی جیت میدان کے اندر تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ میچ جیت کر اور اس انداز میں جیت کر پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کے نام نہاد بگ 3جن میں بھارت کے علاوہ،آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔ان کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ چھینی جاسکتی ہے لیکن پاکستان کو گیم سے باہر کرنا ممکن نہیں ہے۔پاکستان کی قوم اس کھیل سے دلی لگاؤ رکھتی ہے اور یہ کھیل ملک میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا باعث بھی ہے،اس کھیل کو بہتر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز حسن راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین نا مزد کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ان کے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ میں بہتری دیکھی جائے گی کیونکہ وہ نہ صرف پاکستان کرکٹ بلکہ جدید کرکٹ اور اس کے تقاضوں کو بھی بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار فتح تو حاصل کر لی ہے لیکن ابھی پاکستان کے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز ہو ا ہے۔
    پاکستان کو اسی جوش اور جذبے اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کا اگلا میچ نیو زی لینڈ سے ہے جو کہ بہت اہمیت کا حامل ہے میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان کا افغانستان کے ساتھ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کر جائے گا اس لیے اس صورتحال سے بچنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ بھی جیتنا لازم ہے۔لیکن جیسی کا رکردگی کا مظاہر ہ پاکستان نے پہلے میچ میں کیا ہے اس کے بعد یہ امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان باقی میچوں میں بھی جیت کا تسلسل برقراررکھے گا۔ ہم سب کی بطور پاکستانی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہم سب کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی اپنے ساتھ لے کر آئے امید ہے اس بار جس جذبے سے قومی ٹیم میدان میں اتری ہے،ٹیم ورلڈ کپ جیت کر قوم کو جشن منانے کا ایک اور موقع ضرور دے گی۔
    (کالم نگارسینئرصحافی اورتجزیہ کارہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.