Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، ہائوسنگ فنانس کیلئے جائیداد کاغذات کی تعداد 5کردی گئی
    • راولپنڈی:تماشائی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پاک سری لنکا میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • ملک سیاسی ، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے ‘جے یو آئی
    • ویلنشیاٹائون میں شہدائے کارساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد
    • سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت
    • 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونیوالی پلوشہ شہزادی نے محنت ‘عزم سے ہائیکورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
    • اوگرا کی این او سی شرط پر پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات، نظرثانی کا مطالبہ
    • سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کے معائنے کا عمل شروع کئی عمارتیں خستہ حال قرار
    • موناکو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار
    • سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی
    • فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد
    • ویلنشیا ٹائون میں شہدائے سانحہ کار ساز کی تقریب میں چودھری اسلم گل،نوید چودھری،عثمان ملک،اشرف خان،آصف ناگرہ،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری اور دیگر شمعیں روشن کر کے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • ایم کیو ایم انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام’ الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن ختم
    • مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خراب
    • ٹوائیر ایئرویز طیارہ حادثہ بلیک باکس اور کاک پٹ کر یوکی تلاش کے لئیے بیرون ملک ماہرین سے رابطوں کا آغاز
    • اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
    • فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پر تشدد مظاہرے مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
    • اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
    • ختم نبوت کانفرنس ٹائون شپ لاہور سے مولانا امجد خان’ صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمد’ مفتی محمد حسن’ مفتی رضوان عزیز’ مولانا عبدالنعیم و دیگر خطاب کررہے ہیں۔
    • کراچی:کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پریز لمیٹڈ پر جہازوں سے کھاد اتاری جارہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روس اور چین مل کر چاند پر اسٹیشن تعمیر کریں گے

    By Khabrain Newsجنوری 6, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ماسکو / بیجنگ: چین کے خلائی تحقیقی ادارے (سی این ایس اے) نے روس کے تعاون سے چاند پر ایک مشترکہ خلائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

    یہ خلائی اڈہ جسے ’انٹرنیشنل لیونر ریسرچ اسٹیشن‘ (ILRS) بھی کہا جاتا ہے، چاند پر انسانی تاریخ کا پیچیدہ اور جدید ترین منصوبہ بھی ہوگا جسے 2027 تک چاند کے جنوبی قطب کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔

    بتاتے چلیں کہ اکیسویں صدی میں نئی خلائی دوڑ شروع ہونے کے بعد سے روس اور چین میں تعاون و اشتراک مسلسل بڑھ رہا ہے۔

    چین پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ 2030 تک اپنے اوّلین خلانورد چاند پر اتار دے گا۔

    خلائی اڈے کا منصوبہ اس سے الگ ہے کیونکہ یہ سارا کام خودکار روبوٹس کے ذریعے، تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے لیا جائے گا۔

    روس اور چین میں معاہدے کے تحت یہ دونوں ممالک طاقتور راکٹوں کے علاوہ ایسی تعمیرات پر بھی کام کریں گے جو سورج سے آنے والی خطرناک شعاعوں کا بہ آسانی سامنا کرنے کے قابل ہوں۔

    اس حوالے سے چین کی خلائی پروازوں کا آغاز 2024 سے متوقع ہے جن کے ذریعے روبوٹ، روورز (پہیوں والی گاڑیاں) اور تھری ڈی پرنٹرز جیسے آلات چاند پر پہنچائے جائیں گے جو وہاں موجود مٹی اور پتھر استعمال کرتے ہوئے، اڈے کی تعمیر شروع کردیں گے۔

    قبل ازیں اس منصوبے کو 2035 تک مکمل ہونا تھا لیکن چین اور روس میں اشتراک سے اب اس کے بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

    امریکی حلقوں میں روس اور چین کا یہ بڑھتا ہوا تعاون تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ یہ چاند پر پہلا بڑا عالمی منصوبہ ہوگا جس میں امریکا کی کوئی شراکت نہیں۔ اس سے خلائی تحقیق کے میدان میں امریکا کی مسلمہ اہمیت متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    یہی نہیں بلکہ چاند پر اڈّے تعمیر کرنے کےلیے موجودہ ٹیکنالوجیز کو بھی خاصی ترقی دینا ہوگی جو آنے والے برسوں میں امریکی سالمیت کےلیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹوائیر ایئرویز طیارہ حادثہ بلیک باکس اور کاک پٹ کر یوکی تلاش کے لئیے بیرون ملک ماہرین سے رابطوں کا آغاز

      فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پر تشدد مظاہرے مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

      بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بے قابو ٹرک نے 13افراد کو کچل ڈالا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.