پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لئے کھولنے کا حکم دے دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پیدا شدہ صورتحال میں سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔ عثمان بزدار نے مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیا بھی فراہم کی جائیں۔
