لاہور: (ویب ڈیسک) نیو انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوگئے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔ فرانزک ذرائع کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تعین کیا جا رہا ہے۔
