تازہ تر ین

حزب مخالف کی جماعتیں تعمیری راستہ اپنائیں، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اسد عمر نے کہا ہے کہ حزب مخالف کی جماعتیں تعمیری راستہ اپنائیں۔
وفاقی وزیر توانائی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی مفاد کی نگہبانی کے علاوہ سیاست کا دوسرا کوئی راستہ اب باقی نہیں ہے اور اداروں کو خودمختاری کے سہارے پاؤں پر کھڑا کرنے کا ویژن قوم کو عمران خان نے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت کے ان کے متعارف کردہ کلچر نے اداروں کی قوت کار کو تباہ کیا جبکہ قوم اور قومی اداروں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مسلط کردہ آلائشوں سے پاک کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ایوانِ بالا کی آج کی کارروائی کے بعد حزب مخالف ان ہاؤس اور آؤٹ ڈور شرارتیں ترک کرے جبکہ مسترد شدہ عناصر کے اشاروں پر چلنے کی بجائے حزب مخالف کی جماعتیں تعمیری راستہ اپنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain