لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کو ایشز میں انگلینڈ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
ای سی بی کے مطابق ایشلے جائلز کی جگہ اینڈریو اسٹراس عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ جائلز کے مستقل متبادل کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب انگلش بورڈ کے سربراہ ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ کے لیے ایشلے جائلز کی خدمات پر ان کے مشکور ہیں۔ تاریخی ایشز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔