تازہ تر ین

پی ایس ایل 7:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آْباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے جانے والے 230 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
احسان علی کی نصف سنچری بھی کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کو شکست سے نہ بچاسکی، جیمز ونس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عبدالبنگل زئی 14 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔
کپتان سرفراز احمد 11 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے، بین ڈکٹ کو بھی شاداب خان نے 11 رنز پر بولڈ کیا، افتخار احمد 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔
محمد نواز 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہد خان آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سہیل تنویر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جیمز فالکنر 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی اور وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، وقاص مقصود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اسلام آباد کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز شروع سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر حاوی رہے اور ابتدائی چار اوورز میں نصف سنچری اسکور کی، یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری جب الیکس ہیلز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اینڈ سے پال اسٹرلنگ نے دھواں دار اننگز کا سلسلہ جاری رکھا، اسٹرلنگ نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
کولن منرو نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، اعظم خان 65 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا نشانہ بنے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، آفریدی نے چار اوورز میں 67 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز فالکنر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain