تازہ تر ین

شہباز شریف ،چودھری برادران میں ملاقات کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ میں رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور چودھری برادران میں جلد ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف چودھری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے آج ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے کہا کہ پہلے آپ کو پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہو گا۔
انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد سے کہا کہ آپ اس حکومت کے حلیف ضرور ہیں لیکن عمران نیازی کے ہاتھوں ملک کی تباہی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی ہے کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے اور حالت یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کی فیس تک ادا کرنے سے قاصرہو چکے ہیں۔
ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا کہ اس طرح کی کرپٹ اورعاقبت نا اندیش حکومت کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی فکر ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں کراچی میں فراہمی آب کے لیے بے شمار فنڈز مختص کیے گئے، گرین لائن منصوبے کے لیے 25 ارب روپے خرچ کیے اور کراچی میں امن بھی ن لیگ کے دور میں آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain