تازہ تر ین

بھارت میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کشمیری طالب علم گرفتار

بھوپال: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پلوامہ حملے سے متعلق واٹس ایپ اسٹیٹس پر ناراض بی جے پی رہنما کی شکایت پر پولیس نے کشمیری طالب علم کو حراست میں لے لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری کالج میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم طفیل مقبول کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیری طالب علم کو بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما کی جانب درج کرائی گئی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بی جے پی رہنما نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ کشمیر طالب علم نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق ہتک آمیز ویڈیو لگائی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کشمیر طالب علم نے پلوامہ حملے کے تین سال مکمل ہونے پر ایک ویڈیو اسٹیٹس پر لگائی تھی۔
واضح رہے ک 14 فروری 2019 میں پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain