تازہ تر ین

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لئے کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور جوئے کلارک نے اننگز کا آغاز کیا۔
کراچی کنگز کی ٹیم ایک مرتبہ پھربدقسمت رہی، کوئی بھی بیٹرز قابل ذکر کارکردگی دکھا نہ سکا۔ جوئے کلارک 4، بابر اعظم 39، شرجیل خان 2، قاسم اکرم 26، روحیل نذیر 18، محمد نبی 8، عماد وسیم 8، کرس جورڈن صفر، گریگوری 28 اور عثمان شنواری 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کی پوری ٹیم 149 رنز بنا سکی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے راشد خان نے چار ، زمان خان نے 4.4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain