تازہ تر ین

سابق نواب آف بہاولپور کا 6 من سے زائد چاندی سے بنا فرنچ میوزک بیڈ چوری۔ رپورٹ: نادر بخاری

بہاول پور (رپورٹ: نادر بخاری) سابق ریاست بہاول پور کے نواب آف بہاول پور کے انتہائی نایاب قیمتی و عجیب غریب چار یورپی خواتین والے میوزک بیڈ چوری کا انکشاف‘ جسے فرانسیسی ماہر کرسٹو نے چار سال میں مکمل کیا، تفصیلات کے مطابق1883ءمیں فرانسیسی کرسٹو فل سلور سمتھ کو ایک گمنام آرڈر ملا جس میں اسے چاندی کا ایک بیڈ بنانے کو کہا گیا۔ اس بیڈ کو تیار کرنے کا معاوضہ اتنا زیادہ دیا جا رہا تھا کہ کرسٹو فل نے اس کو چیلنج سمجھ کر قبول کرلیا۔ بیڈ کو تیار کرنے میں چار سال کا عرصہ لگا اور بیڈ کی تیاری میں تقریباً 260 کلو چاندی کا استعمال کیا گیا۔ کرسٹو فل نہیں جانتا تھا کہ اس بیڈ کو تیار کروانے والا کون ہے اسے صرف اتنا بتایا گیا کہ یہ کسی ہندوستانی شہزادے کےلئے ہے کیونکہ آرڈر سے ترسیل تک کا سارا کام خفیہ ایجنٹوں کے ذریعے کیا گیا۔ 1975ءمیں سابق ریاست بہاول پور کے آخری نواب صادق محمد خان پنجم عباسی کی وفات کے بعد جب ورثاءکے درمیان جائیداد کا تنازع شدت اختیار کرگیا تو اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے نوابوں کے زیر استعمال اشیاءکی فہرست تیار کرانے کا حکم دیا تو یہ بیڈ صادق گڑھ پیلس سے فرانسیسی کمرے سے ملا۔ اس کو بنانے میں سیاہ گلاب کی لکڑی کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ بیڈ کے چاروں کونوں پر کپڑوں کے بغیر چار خواتین ہیں جو یورپ کے چار ممالک اٹلی‘ فرانس‘ یونان اور سپین کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان خواتین کا ڈھانچہ پیتل کا بنایا گیا تھا اور ان پر رنگوں کا اس مہارت سے کام کیا گیا تھا کہ یہ خواتین اصلی معلوم ہوتی ہیں۔ اس بیڈ کے درمیان سونے یا لیٹنے کی وجہ سے دباو¿ پڑتا ہے تو بیڈ کے چاروں کونوں پر کھڑی یہ خواتین جس کے ہاتھوں میں گھوڑے کی دم کے بال ہیں وہ حرکت میں آجاتی ہیں۔ چاروں خواتین بطور پیڈسٹل فین یعنی پنکھے کے طور پر ہوا بھی دینے لگتی ہیں۔ بیڈ کے نیچے خفیہ حصے میں چھپایا گیا میوزک بوکس سے نواب کی پسندیدہ کلاسک موسیقی بھی شروع ہوجاتی۔ اس حیران کن بیڈ کا یہ سارا فنگشن آدھے گھنٹے تک بغیر کسی خلل یا رکاوٹ کے آٹو میٹک نظام کے تحت چلتا رہتا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے حکم پر نوابوں کی تمام اشیاءکو سیل کرنے کا حکم دیا گیا اور 1990ءکی دہائی میں اچانک خفیہ طریقے سے اس حیران کن میوزک بیڈ کو چوری کرلیا گیا۔ اس بیڈ کی موجودگی کا ٹھوس ثبوت قمر زمان عباسی کی مشہور کتاب ”بغداد سے بہاول پور“ کے صفحہ نمبر 95 پر اس بیڈ کی تصویر ہے۔ میوزک بیڈ کو 20 سالہ نواب صادق محمد خان چہارم عباسی نے بنوایا جنہوں نے نور محل‘ دربار محل‘ گلزار محل اور صادق گڑھ محل جیسی شاندار عمارتیں بنوائی تھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain