سیالکوٹ : (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی نادرا اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے احسن عباس کی نادرا آفس چونڈہ میں نادرا اہلکار پر تشدد اور گالیاں دینے کے واقعے کی سی سی ٹی وی موصول ہوئی ہے۔
ویڈیو میں احسن عباس کو انچارج نادرا آفس عابد کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے بعد نادرا آفس چونڈہ کے انچارج عابد عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔