تازہ تر ین

دشمن پر نظر رکھنی ہے، اپنی کمزوریوں کو ٹھیک کرنا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ پہنچے جہاں ایمرجنسی وارڈز میں جا کر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی نے اس موقع پر اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ اس موقع پر آئی جی پولیس اور سی سی پی او سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ دشمن پر نظر رکھنی ہے اور اپنی کمزوریوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ امن و امان کے ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، سیکریٹری داخلہ، سی سی پی او اور کمشنر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا نے صدارتی خطاب میں کہا کہ کوچہ رسالدار واقعہ صوبے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن پر بھی نظر رکھنی ہے اور اپنی کمزوریوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اور محکمے مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں۔
وزیر اعلیٰ نے شرکائے اجلاس کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کا فوری طور پر سراغ لگانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر واضح طور پر کہا کہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain