تازہ تر ین

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا دوسرا نمبر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے۔ پہلے نمبر پر آسٹریلیا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت آسٹریلیا نے چار میچ جیت جب کہ دو میچ ڈرا ہوئے۔ ایک میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی پوائنٹس جیتنے کی شرح 77.77 فیصد ہے۔
پاکستان نے تین میچ جیت رکھے ہیں جب کہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ڈرا ہوا۔ اس طرح پاکستان کی پوائنٹس جیتنے کی شرح 66.66 فیصد ہے۔
سری لنکا کی بھی پوائنٹس جیتنے کی شرح 66.66 فیصد ہے اور اس نے 2 میچ جیتے جب کہ ایک میں شکست ہوئی۔
فہرست میں چوتھا نمبر جنوبی افریقہ کا ہے جس نے 3 میچ جیتے اور 2 میچوں میں اسے شکست ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی پوائنٹس پرسنٹیج 60 ہے۔
پانچویں نمبر پر بھارت کی ٹیم ہے جس نے 5 میچ جیتے اور 3 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2 میچ ڈرا ہوئے۔
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگنے والی اوورز پینلٹی کی بنیاد پر بھارت کے 3 پوائنٹس کاٹے گئے۔ اس طرح 54.16 کی پوائنٹس پرسنٹیج کے ساتھ بھارت 5ویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹے، بنگلہ دیش 7ویں، ویسٹ انڈیز 8ویں اور انگلینڈ کی ٹیم 9ویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کسی ٹیم کی پوزیشن کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی ایک سیریز میں اس نے کتنے پوائنٹس حاصل کئے اور اس کے خلاف کتنے پوائنٹس حاصل کئے گئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain