ہملٹن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔
ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ خواتین ٹیم نے مقررہ اوورز میں دو سو اٹھائیس رنز بنائے، صوفی ڈیوائن ترانوے رنز بنا کر نمایاں رہیں، جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔
