تازہ تر ین

کرپٹ حکومت کے دہشتگردوں سے رابطے اہم شخصیت کے بیان نے ہلچل مچا دی

لاہور، شےخوپورہ، مانانوالہ، شاہ کوٹ، فےصل آباد، ننکانہ (نمائندگان خبریں) چےئرمےن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف احتجاجی تحرےک کا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف احتجاجی تحرےک کا قافلہ حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گا‘ شرےف برادران نے پنجاب کو ےرغمال بنا رکھا عوام کو 2017 مےں ہی ان سے چھٹکار ہ دلائےں گے‘ پنجاب کے عوام کو جاگنا ہوگا کےونکہ شرےف برادارن نے اپنی کرپشن سے پنجاب کی پگ کو داغ لگا دےا ہے‘ ہم اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، جبکہ موجودہ کرپٹ سسٹم سے نکلنے کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا‘ (ن) لےگ کی حکومت غرےب اور کسان دشمن ہے ےہ غربت نہےں غےرےب مکاﺅ اےجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ وہ جمعرات کے روز لاہور سے فےصل آباد تک جانےوالی رےلی کے موقعہ پر مختلف مقامات سے خطاب کر رہے تھے جبکہ بلاول بھٹو سمےت رےلی کے شرکاءکا جگہ جگہ شاندار استقبال کےا گےا اور کارکنان بلاول بھٹو کی رےلی پر پھولوں کی پتےاں نچھاور کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ اس موقعہ مرکزی قائدےن چوہدری اعتزاز احسن‘ نےئر حسےن بخاری‘ راجہ پروےز اشرف‘ قمر الزمان کائرہ‘ ندےم افضل چن‘ نوےد احمد چوہدری‘ مصطفی نواز کھوکھر سمےت دےگر بھی موجود تھے چےئرمےن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، دو ہزار اٹھارہ نہیں بلکہ اسی سال شریفوں سے قوم کو چھٹکارا دلائیں گے‘ پیپلزپارٹی اپنے چار مطالبات پر قائم ہیں اور پورے کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، جبکہ موجودہ کرپٹ سسٹم سے نکلنے کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جو کالعدم تنظیموں کے ساتھ بیٹھتے ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، جو کھاتے ظالموں کے ساتھ اور بات مظلوموں کی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں ہیں، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے میں اپنے والدہ کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نعرے لگا رہے ہیں ملک میں بہت ترقی ہو رہی ہے، درحقیقت ملک میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی، جس ملک میں کسان اور مزدور بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوں، وہاں ترقی نہیں آسکتی، ترقی صرف میڈیا کے اشتہارات پر ہی نظر آ رہی ہے‘ کسی دور میں شیخوپورہ کے چاول دنیا میں سب سے بہترین سمجھے جاتے تھے اور ان چاولوں کی خوشبو سے دنیا مہکتی تھی لیکن حکومت کی زراعت دشمنی پالیسی کی وجہ سے کسان کہیں کا نہیں رہا جب سے حکومت آئی ہے گندم، کپاس، چاول، گنا اور مکئی سمیت ہر قسم کی فصل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے فصلوں پر سپورٹ پرائس مقرر کی تھی لیکن اس حکومت نے مرغی اور انڈوں پر سپورٹ پرائس دے دی جو ان کا اپنا کاروبار ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو اسی سال نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے حکومت کے خلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اب بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی‘ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان رل گیا ہے، ہر فصل مہنگی ہے، حکومت صرف انڈے اور مرغی کے چکر میں لگی ہوئی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کوئی بولنے والا نہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے، اگر حکمران زرداری کے شروع کئے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل ہونے دیتے تو آج ملک میں بحران نہ ہوتا‘ اگر عوام میرا ساتھ دیں گے تو حکمرانوں کو بھاگنا پڑے گا یہ حکومت کسان دشمن ہے، یہ غریب مٹاﺅ حکومت ہے، میں پوچھتا ہوں اس ملک میں کسان بھوکا سوتا ہے اس ملک میں مزدور بھیک مانگنے پر مجبور ہے یہ ملک ترقی کیسے کرسکتا ہے، اب ہم اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شاہ کوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام ساتھ دیں تو وہ جانتے ہیں کہ ن لیگ کو کیسے بھگانا ہے بلاول بھٹو نے جاگ پنجابی جاگ نعرہ بھی لگایا بولے حکمرانوں سے اسی سال نجات حاصل کریں گے۔ چیئرمین پا کستان پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے تیر کمان سے نکل چکا کرپٹ حکو مت نہیں چلنے دیں گے نواز شریف کو گھر جا نا ہوگا مجھے پتہ ہے حکومت کو کیسے بھگا نا ہے ضیاءکی با قیات کو کیسے ختم کر نا ہے ملک کی معیشت دن بدن نیچے جا رہی ہے اور نواز شریف کی آف شور کمپنیاں ترقی کر رہی ہیںنیشنل ایکشن پلان بری طرح فیل ہو چکا ہے مو جودہ حکو مت کے دہشت گردوں سے براہ راست ربطے ہیں آپ کے وزیروں کے دہشت گردوں دوست ہیں معصوم شہری اور ہماری فوج کے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں شریف خاندان دہشت گردوں کو اپنے مقا صد کے لیے استعمال کر رہا ہے پا کستان کو عا لمی سطح پر تنہا ئی کا سا منا ہے ملک کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی با تیں ہو رہی ہیںپا کستان کی کو ئی خارجہ پا لیسی نہیں پا کستان کو مستقل وزیر خارجہ چاہیے۔ وہ گزشتہ روز احتساب ریلی اور جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صا حب ہمارے اوپر مقدمات بنا کر ہمیں جیلوں میں بھیجا جا رہا تھا اور خود ملک کی دو لت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنا رہے تھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ عدلیہ کو چمک دیکھا کر اپنی مرضی کے فیصلے کروا ئے مگر اب ایسا نہیں ہو نے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے اپنے بچوں کو بچا نے کے لیے قر با نیاں دیں آپ کیسے والدین ہیں کہ خود کو بچا نے کے لیے اپنے بچوں کو آگے کر دیا ہے میں عہد کر تا ہوں کہ عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑونگا پیپلز پارٹی کسانوں مزدوروں اور غریب عوام کی پارٹی ہے انہی کی طا قت سے اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرونگا موجودہ کرپٹ حکومت کسان دشمن پالیسیوں پر گا مزن ہے ہم نے اپنی جا نوں کے نظرانے پیش کیے آپ نے مال بنا یا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حقیقت میں شوباز شریف ہیں اس کی سستی روٹی سکیم، دا نش سکول آشیا نہ سکیم، تعیلم امن و امان سب کچھ فیل ہو گیا ان بہت جلد انکا دما غ فیل ہو نے والا ہے وہ لا ہور میں چند سکیمیں بنا کر صرف اپنا سر یا فروخت کر رہے ہیں شریف خاندان نے بنک ،سکول اور دیگر منا فع دینے وا لے تمام ادارے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو دیے پا کستان میں جو ادارا رے بچ گئے ہیں اب اس خاندان کی ان پر نظر ہے مگر میاں صا حب اب ہم اپ کو ایسا نہیں کر نے دیں پیپلز پارٹی ضیاءکی باقیات کو ہمیشہ کے لیے ختم کر کے دم لے گی انہوں نے کہا شریف خاندان بکے ہو ئے میڈ یا پر اپنی ترقی کا رو نا پیٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کہا تھا کہ ہم کشکول توڑ دیں گے مگر آپ نے تو تین سا لوں میں بیرو نی قرضے تین گنا کر دیے بجلی کا ﺅ نٹ 8رو پے کا تھا آج 16روپے کا انہوں نے کہا کہ ہے ٹیکسٹا ئل انڈسٹری بند ہو گئی ٹیکس غریبوں سے لیکر اپنے خاندان پر خرچ کیا جا رہا ہے میاں صا حب آپ کو یاد ہو گا کہا تھا ایکسپورٹ 100ارب ڈا لر تک لے جا ئیں گے مگر وہ پہلے سے کم ہو گئی مو جودہ حکو مت غریبوں مزدوروں کسا نوں محنت کشوں کی امنگوں کی قا تل ہے ماڈل ٹا ﺅن میں نہتے شہریوں کے قا تل آپ کے سا تھی ہیں زمینداروںاور کسا نوں کا معا شی قتل کیا جا رہا ہے میں کسان غریب مزدور کے لیے نکلا ہوں شریف خاندان کی گر تی ہو ئی دیوار کو ایک دھکا اور دو صرف پیپلز پارٹی کی حکو مت ہی غر یبوں کی اپنی جماعت اور یہی جماعت انکے د کھوں کا مداوا کرے گی اس موقہ پر سا بق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف مرکزی رہنماءنوید قمر سیکریٹری محمد افضل چن سیکر یٹری اطلاعات چو ہدری منظور وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ اور ضلعی قائدین سمیت سنیٹر اعتزاز احسن سینئر رہنماﺅں کی کثیر تعداد بھی پنڈال میں موجود تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain