لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”آج پاکستان میں“ گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضیا شاہد کی پہلی برسی ہے وہ بڑے محنتی نفیس آدمی تھے جو اپنا کام بڑی محنت لگن سے کرتے تھے۔ اپنی قابلیت کے زور پر انہوں نے مقام بنایا۔ میرے ساتھ ان کا پیار کا رشتہ تھا جب بھی ملتان آتے تو ملاقات ضرور ہوتی جس میں تبادلہ خیال کیا جاتا۔ ضیا شاہد اپنے اخبار اور چینل میں کسانوں اور محنت کش طبقے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے۔ جنوبی پنجاب کےص وبہ کے بڑے صحافی تھے۔ اس ایشو پر آواز اٹھانے میں انہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ ضیا شاہد جنوبی پنجابی والوں اور تحریک انصاف کیلئے نرم گوشتہ رکھتے تھے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے اور ان کے صاحبزادے کو جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انہیں پورا کرنے اور والد کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے مثبت قدم اٹھائے اس حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام سے درخواست ہے کہ اگر وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں تو تحریک انصاف کو آنے والے الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ ہم اس خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔
