کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے بابائے قوم کے مزار پر پھول بھی رکھے۔ ملکی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جہاز میں اہم میٹنگ کی، شہباز شریف نے کراچی میں صنعتی ترقی اور کاروباری شخصیات کی تجاویز سے متعلق جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوران پرواز کراچی میں کاروباری آسانیوں سے متعلق حکام سے بریفنگ لی۔ کراچی میں ایکسپورٹ صنعتوں کو مراعات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہبا شریف گورنر ہاؤس کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بیٹھک لگائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی دورے پر پارٹی رہنما اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔